Apr 24, 2021 04:00 pm
views : 211
Location : Domestic Place
The weather is likely to be hot and humid in Karachi on Monday, Meteorological Department
کراچی، موسم کا حال بتانے والوں نے متنبہ کردیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ دو دن موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ دو دن کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ اتوار کو بھی درجہ حرارت اڑتیس سے چالیس ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
پیر کو کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسیات نے مزید کہا کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔