Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 25, 2021 04:55 pm views : 212

Location : Jati Umra

Lahore- Maryam Nawaz claims PTI lawmakers in contact with her party
  • Urdu

پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے۔
جاتی امرا رئیونڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں کورونا میں بہت تیزی آئی ہے،  پڑوسی ممالک سے بھی کوروناآنےکا شدیدخطرہ ہے اور کراچی میں بھی تیزی کے ساتھ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، سیاسی مقصد کے لئے عوام کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتی تھی، کراچی کےعوام کی زندگیوں کی خاطر میں نے باہم مشورے کے ساتھ کراچی کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ این اے 249 کے مسائل کا علم ہے، وہاں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جسے فوری طور پر حل کیا جائے گا، 2018 میں اس حلقے سےشہبازشریف ہزاروں ووٹوں سے جیت چکے تھے لیکن عوام کے ووٹ پر ڈالا ڈال کر دیگر حلقوں کی طرح یہاں بھی چوروں کو مسلط کیا گیا، دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں نے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی، تہترسال میں اتنی نالائق،جھوٹی نااہل حکومت نہیں آئی، نالائق اعظم کےدورمیں چینی 130 روپے کلو بیچی جارہی ہے، مجھے کراچی کی ترقی سے متعلق بات کرنی ہے مجھے کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا، کراچی کے ساتھ جو ہونا تھا وہ ہوچکا، اب عوام نے کس کو موردالزام ٹھہرانا ہے فیصلہ ووٹ دے کر ہوجائے گا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کی تمام جماعتیں آج بھی متحد ہیں، اور رمضان کے بعد کیا لائحہ عمل بناتی ہے اجلاس میں فیصلہ ہو جائے گا، جو فیصلے ہوں گے عوام کے حق میں اچھے ثابت ہوں گے، عوام پی ڈی ایم کے ساتھ باہر نکلی اور حکومت کانپتی رہی، ہمارے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پیپلزپارٹی والوں نے اگر راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا توذمہ دار وہ خود ہیں، باپ سے ووٹ لینے پرمجھےاصولی بات کرناپڑی کیوں کہ اس حرکت سے پی ڈی ایم بیانیےکونقصان پہنچا، اب بھی ہم ایک جمہوری سیاسی جماعت کی طرح ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے کے مقابلے میں کھڑے ہیں، سیاسی مقابلےکوذاتی رنگ نہیں دیناچاہتے، چیئرمین پیپلزپارٹی کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved