کورونا وبا؛ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی
کوروناوبا کے باعث آج 118 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5611 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد
مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,538,77 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 611 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح
پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 795,627 ہوگئی ہے۔
سرکاری
اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ77 ہزار 593 ، پنجاب میں 2
لاکھ 88 ہزار 598، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 13 ہزار 121، اسلام آباد میں
72 ہزار 981، بلوچستان میں 21 ہزار 618 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 463 اور
گلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی
تعداد88 ہزار 698 ہے۔ جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوگئے
ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور
پر 17 ہزار 117 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3
ہزار 324مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد
689,812ہوگئی ہے۔