Apr 26, 2021 02:51 pm
views : 194
Location : Domestic Place
Karachi- The government has imposed a partial lockdown in Sindh
کراچی،
سندھ میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ، صوبائی حکومت نے سرکاری دفاتر اور تمام
تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا، مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کاش لوگ ایس
او پیز پر عمل پیرا ہوتے اور ماسک پہن لیتے
وزیر
اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس اجلاس ہوا، جس میں
فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر اور اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند
کئے جائیں۔سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے اور سیکریٹریز اپنا ضروری
اسٹاف دفتر بلائیں گے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ تمام تعلیمی اداروں کو
تاحکم ثانی بند کیا جارہاہے، کاش لوگ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے اور ماسک
پہن لیتے، اس وقت صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، اور اگر عوام ذمہ داری کا
مظاہرہ نہیں کرتے تو حکومت کے پاس سخت فیصلے کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن
نہیں ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں اور
ریسٹورنٹ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ بند اور ٹیک اوے اور ڈلیوری کی
سہولت جاری رہے گی، شاپنک سینٹر چھ بجے کے بعد بند کیے جائیں گے اور اگر
کیسز بڑھے تو بازار مکمل بند کردیے جائیں گے، سندھ میں 29 اپریل سے انٹر
سٹی ٹرانسپورٹ بند کردی جائے گی، تاہم گڈز ٹرانسپورٹ اور انڈسٹریز کھلی
رہیں گی، دفتری اوقات صبح 9 بجے سے 2 بجے تک ہوگا۔