Apr 26, 2021 02:55 pm
views : 193
Location : Domestic Place
Islamabad- Cambridge exams begin across the country
اسلام آباد، پاکستان بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبرمیں امتحان دے دیں
کیمبرج امتحانات کا ملک بھر میں آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا ہے کہ برٹش کونسل ایس اوپیز کے سخت نفاذ پر عزم کیے ہوئے ہے اور حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی البتہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں اس کے لیے انہیں اضافی فیس نہیں دینا ہوگی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کیمبرج سےکہا ہے کہ اے لیولزکے باقی امتحانات کیلئے 13 مہینےکی شرط پر نظرثانی کرے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کو مدنظر رکھے، امید ہے اس بارے میں جلدہی مثبت فیصلہ کیاجائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں امتحانات کا فیصلہ بچوں کے مستقبل کیلئےکیا،بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے۔