Apr 26, 2021 03:03 pm
views : 193
Location : Domestic Place
Karachi- Restoration of sea breezes in Karachi has reduced the intensity of heat
کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں ہوائیں بارہ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا شہر قائد کراچی کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔