Apr 27, 2021 05:18 pm
views : 196
Location : Domestic Place
Karachi- Crime in Karachi has come down drastically, World Crime Index released a report
کراچی میں کرائم بہت کم ہوگئے، ورلڈ کرائم انڈیکس نے رپورٹ جاری کردی، دنیا بھر کے تین سو چھیانوے بڑے شہروں میں جرائم کی صورتحال پر سروے کرایا گیا
روشنیوں کے شہر کراچی میں امن وامان کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت لانے لگی ہے، جس کا اعتراف ورلڈ کرائم انڈیکس نے بھی کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بیس میں کراچی 103ویں نمبر پر تھا، جبکہ سات سال قبل شہر قائد کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کے باعث کراچی میں ہر گزرتے سال جرائم میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرائم انڈیکس کے مطابق وینزیلا کا دارالحکومت کاراکاس وینوزیلا پہلے نمبر پر ہے جبکہ افغان دارالحکومت کابل کا 14 واں نمبر ہے، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 43ویں، امریکا کا شہر ہیوسٹن 52ویں نمبر بھارت کا دارالحکومت دہلی 82 جبکہ واشنگٹن ڈی سی 88ویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح پر نانٹس فرانس 105ویں جبکہ بھارتی شہر بنگلو 108 ویں نمبر پر ہے۔