Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 27, 2021 05:23 pm views : 204

Location : Domestic Place

Islamabad- Lockdown can be imposed in other cities if pandemic surges: Faisal Sultan
  • Urdu

اسلام آباد، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج تعاون فراہم کررہی ہے، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کورونا ویکسین کی تین کروڑ خوراکوں کی ڈیل کرلی ہے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے مردان میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اگر کورونا قابو میں نہ رہا تو دیگر شہروں میں بھی لاک ڈاؤن لگ سکتاہے، عوام ماسک کا استعمال کریں، آپس میں چھ فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہجوم میں نہ جائیں، ہمیں رمضان اور عید سادگی سے گزارنی ہوگی۔
فیصل سلطان نے کہا کہ این سی او سی میں ملک کے شہروں کی صورتحال آتی ہے، کورونا کی صورتحال سے شہر کے ہیلتھ سسٹم کا اندازہ لگاتے ہیں، کورونا کے مریضوں کی سہولیات کے لئے اقدامات کررہے ہیں، ہر روز ہیلتھ کیئر سسٹم کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں، کورونا سے نمٹنے کےلیے پاک فوج تعاون فراہم کررہی ہے، پاکستان اسٹیل مل آکسیجن پلانٹ کی بحالی اور صورتحال کا ابھی بھی جا ئزہ لیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسی نیشن سے متعلق اطلاعات چلتی رہی ہیں، ویکسین کامعاملہ بہت شفاف ہے، حکومت تحفے اور ڈونیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصار نہیں کررہی، 30 مارچ سے ہم مختلف کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کررہے ہیں، ہم 3 کمپنیوں سے ویکسین خرید رہے ہیں، تین کروڑ ڈوز کی ڈیل کرلی ہے، دنیا بھر میں ویکسین کی کمی ہے، ویکسین کی طلب زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے، کئی ممالک کو ایڈوانس بکنگ کے باوجود ویکسین فراہم نہیں ہوسکی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved