Apr 27, 2021 05:24 pm
views : 202
Location : Domestic Place
Lahore- Police arrest PML-N's Javed Latif after cancellation of bail plea
لاہور، لیگی رہنماء جاوید لطیف ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلئے گئے، لاہور میں جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف تقریر کا مقدمہ درج ہے
لاہور کی سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں لیگی رہنماء جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جاوید لطیف کا متنازع بیان اپنے لیڈر کی محبت میں حدود سے تجاوز کے مترادف ہے، جاوید لطیف کے کیس میں لگائی گئیں دفعات قابلِ ضمانت نہیں، اس مرحلے پر جاوید لطیف کی ضمانت نہیں بنتی۔
عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد پولیس نے (ن) لیفگی رہنما کو گرفتار کرلیا۔
اپنی گرفتاری سے قبل جاوید لطیف نے وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا لپ یہ ہے پاکستان جس میں آپ دہشت گردوں کو تو چھوڑتے ہیں لیکن خرابیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو غدار کہا جاتا ہے، انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہوتے ہیں، جہانگیر ترین اگر غلط کام کررہے تھے تو عمران خان کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ میں آپ کو انصاف دوں گا۔
جاوید لطیف اپنے خلاف دائر مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرچکے ہیں، دوسری جانب سیشن کورٹ نے درخواست ضمانت پر پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔ جس کے بعد جاوید لطیف کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔