Apr 27, 2021 05:26 pm
views : 199
Location : different Areas
Karachi- A complete ban on tourism on the occasion of Eid across Pakistan
اسلام
آباد، پاکستان بھر میں عید کے موقع پر سیاحت پر مکمل پابندی عائد کردی
گئی، وزارت داخلہ کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا
وفاقی
حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عید کے موقع پر سیاحت پر پابندی عائد کردی
گئی ہے۔وزارت داخلہ نے این سی او سی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے جاری
کردیئے جس میں 8 مئی سے 16مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
وزارت
داخلہ کےمطابق سیاحت پر پابندی عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران بھی رہے گی،
سیاحتی مقامات اور اردگرد کے تمام ریسٹورینٹس، پبلک پارکس، ساحلی مقامات
اور ہوٹل مکمل بندرہیں گے جب کہ عید کی تعطیلات میں بین الصوبائی اور
انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہےکہ عید کی
تعطیلات میں مری،گلیات، سوات اور کالام جانے والی سڑکیں بند رہیں گی، ساحلی
علاقوں اور شمالی علاقہ جات جانے والی سڑکیں بھی بند رہیں گی جب کہ گلگت
بلتستان کے مقامی افراد کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔
وزارت داخلہ کے
مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائےگی
جب کہ اعتکاف، شب قدر، جمعۃ الوداع اور عیدکے لیے ایس اوپیزکا بروقت اجرا
کیا جائے گا۔