Apr 27, 2021 05:28 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- Fruits continue to be sold at Rs 10 per kg in Karachi in times of inflation
کراچی میں دس روپے فی کلو پھل فروخت کرنے کا سلسلہ جاری، عوام نے حکومت سے شہر بھر کے مختلف مقامات پر ایسے سستے پھل کیمپ لگوانے کا مطالبہ کردیا
کراچی کے نوجوانوں کا ایک گروپ جیل چورنگی کے قریب ایک اسٹال پر 10 روپے کلو پھل فروخت کر رہا ہے۔اس کام میں ان نوجوانوں کو مخیر حضرات کی مدد بھی حاصل ہے جبکہ علاقے کے بچے بھی اپنے گھروں سے پھل لا لا کر انہیں عطیہ کر رہے ہیں۔
اسٹال کے ایک ذمہ دار کا کہنا تھا کہ
ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ چار سو افراد آتے ہیں، لوگ زیادہ ہوجاتے ہیں اور پھل کم پڑجاتے ہیں لیکن وہ جیسے تیسے چلا رہے ہیں۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
یہاں سے پھل خریدنے والے بھی بے حد خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہاں سے ملنے والے پھل بہترین کوالٹی کے ہیں۔ یہاں سے پھل خریدنے والوں میں زیادہ تر افراد کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔