Apr 27, 2021 05:31 pm
views : 218
Location : different Areas
Karachi- Artificial Gas Crisis has erupted across the country due to unprofitable profiteers
کراچی،ناجائز منافع خوروں کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کی قلت کا مصنوعی بحران سراٹھانے لگا،سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہیں، ہسپتال انتظامیہ نئے مریضوں کو داخل کرنے سے قاصر ہے
جہاں ایک طرف عالمی وباء کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری طرف ناجائز منافع خور بھی سرگرم ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر میں گیس کی قلت کا مصنوعی بحران سر اٹھانے لگا ہے۔
گیس کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ الحمدو اللہ گیس کا بحران ملک میں نہیں ہے تاہم کچھ ناجائز منافع خور اس وباء کے دوران سرگرم ہوگئے ہیں جو چاہتے ہیں کہ وباء کے دوران ناجائز منافع خوری کی جائے اور اسی لئے ان ناجائز منافع خوروں نے وافر مقدار میں گیس کو اسٹاک کررکھا ہے۔
گیس فروخت کرنے والے ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ
سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے جس کی وجہ سے ہسپتال انتظامیہ نئے مریضوں کو گیس کی قلت کی وجہ سے داخل نہیں کررہی۔
ایک خریدار کا کہنا تھا کہ
وفاقی حکومت جس طریقے سے وباء سے نبٹنے کیلئے کام کررہی ہیں بالکل اسی طرح حکومت کے متعلقہ ذمہ داروں کو ناجائز منافع خوروں کو بھی لگام ڈالنے کی اشد ضرورت ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو ریلیف مل سکے۔