Apr 28, 2021 01:18 pm
views : 200
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports record 201 deaths by coronavirus in 24 hours
کراچی، عالمی مہلک وباء کورونا وائرس سے پاکستان میں ریکارڈ اموات، کورونا نے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو سو ایک زندگیوں کا خاتمہ کردیا جبکہ ایک ہی دن میں پانچ ہزار دو سو بانوے نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار دو سو بانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144، سندھ میں 2 لاکھ 80 ہزار 356، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 15 ہزار 596، بلوچستان میں 21 ہزار 945، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280، اسلام آباد میں 74 ہزار 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 16 لاکھ 82 ہزار 14 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 678 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 4 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 214 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 201 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 224، سندھ میں 4 ہزار 624، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 201، اسلام آباد میں 675، بلوچستان میں 233، گلگت بلتستان میں 105 اور آزاد کشمیر میں 468 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔