Apr 28, 2021 01:20 pm
views : 212
Location : Domestic Place
Islamabad- PM wants to register a case against faeiz Isa, says Former DG FIA
اسلام آباد، وزیر اعظم فائز عیسیٰ کیخلاف کیس کا اندراج چاہتے تھے، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف مبینہ سازش سے پردہ اٹھادیا
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز کیخلاف ایف آئی اے میں کیس کا اندراج چاہتے تھے، عمران خان کے ساتھ شہزاد اکبر، فروغ نسیم، اعظم خان اور ایف بی آر کے اشفاق احمد اس سارے معاملے میں ملوث تھے۔
وزیراعظم کے اسٹاف کے ایک سینئر رکن نے مجھے فون کرکے کہا کہ وزیراعظم نے آپ کو بلایا ہے، جب ملنے گیا تو ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ اور وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر پہلے سے موجود تھے، اعظم خان اور شہزاد اکبر مجھے لے کر وزیراعظم آفس میں گئے جہاں عمران خان نے مجھ سے کہا کہ تم پہلے بھی بڑے اچھے کیس بناتے رہے ہو ، اس کیس میں بھی ہمت کرنا اور اچھا کیس بنانا۔
بشیر میمن نے دعویٰ کیا کہ بعدازاں شہزاد اکبر کے دفتر میں جاکر انہیں پتہ چلا کہ وزیراعظم جسٹس فائز کے خلاف کیس بنانے کی بات کررہے تھے۔ اس پر میں نے حیرانی سے شہزاد اکبر اور اعظم خان سے کہا کہ آپ جسٹس فائز اور ان کی اہلیہ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کی بات کررہے ہیں، آپ کی طبیعت تو ٹھیک ہے۔
دوسری جانب شہزاد اکبر نے بشیر میمن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشیر میمن کو جسٹس فائز کے معاملے پر وزیراعظم یا مجھ سے ملاقات کے لیے کبھی نہیں بلایا گیا، نہ ہی ان کی وزیر قانون فروغ نسیم سے کوئی ملاقات ہوئی، انہیں کسی شخصیت کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا کبھی نہیں کہا گیا۔