Apr 28, 2021 01:21 pm
views : 203
Location : Domestic Place
Islamabad- Maryam Nawaz has termed PM Imran Khan a terrorist
اسلام آباد، مریم نواز نے عمران خان کو دہشتگرد قرار دیدیا، ن لیگ کی نائب صدر کہتی ہیں مافیاز کے گینگز نے کبھی ایسی حرکتیں نہیں کیں جو وزیراعظم ہاؤس سے کی جارہی ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک دہشت گرد بیٹھا ہے جو اداروں کو ملوث کرکے ڈرا دھمکا کر اپوزیشن کو قید کرنے کا کہتا ہے۔وزیراعظم ہاوَس میں قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سازش کی گئی، قاضی فائزعیسی کیسز میں وزیراعظم کےاورلگنےوالےالزامات پرجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی وزیراعظم آفس کے اندر گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، اداروں کے سربراہ کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ مقدمات بنائیں، سیاسی انجینئرنگ کیلئےادارے استعمال کیے جا رہے ہیں، لوگوں کو سمجھ آگیا ہے کہ مافیاز یا گینگ کیا ہوتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بشیر میمن ایک ادارے کے سربراہ تھے، اور ادارے کا سربراہ ذمہ داری سے بات کرتا ہے، ان کرداروں کو ہم کچھ نہیں سمجھتے، اصل بات ہے حکومت کے سربراہ نے کہا کہ فلاں کو جیل میں ڈالو، اس طرح تو ڈان یا گینگ کے سربراہ کہتے ہیں۔ ارشد ملک کی ویڈیو جب میرے پاس آئی تو قوم کے سامنے رکھی، جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے، بشیر میمن کے انکشافات تو آج سامنےآئے اور بھی بہت سی گواہیاں آئیں گی، جسٹس فائز نے ایک دہشتگرد جو پی ایم ہاؤس میں بیٹھا ہے اسکی سازشوں کا مقابلہ کیا اگر یہ جج دب جاتے اورآواز نہ اٹھاتے تو ان کا بھی آج کہیں ذکر نہ ہوتا، مجھے خوشی ہے قوم کوبشیر میمن کی ایک ایک چیز پتہ چل گئی، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، حکمرانوں کو پھر بھی ہر محاذ پر نااہلی اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کی مثال نہیں ملتی، دنیا میں آپ منہ دکھانے کے قابل نہیں، ان کے خلاف بڑی بڑی گواہیاں آرہی ہیں۔