Apr 28, 2021 02:44 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Islamabad- Maulana Fazal-ur- Rehman says that will enter the field with more strength after Ramadan
اسلام
آباد، مولانا فضل الرحمٰن نے کمر کس لی، سربراہ پی ڈی ایم کہتے ہیں حکومت
کے خلاف عید کے بعد مزید طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف)
کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جب تنہا تھے تب بھی ملک کی سیاست
پر چھائے ہوئے تھے، اب بھی اگر کوئی اکا دکا ادھر ادھر ہو جائے تو پرواہ
نہیں کرنی چاہیئے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر کا سودا کر کے
کشمیریوں کو دشمن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، قوم کے مستقبل کے فیصلے
منافقت کے ساتھ اور چوری چھپے کیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ
ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے، آج ہم ہر مسئلے پر مفاہمت کے راستے
ڈھونڈھ رہے ہیں، اسی مفاہمت کی بنیاد پر قوم کے فیصلے کیئے جا رہے ہیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایسی قیادت کو آگے لانا ہوگا جس پر قوم اعتماد کرے۔