Apr 28, 2021 03:45 pm
views : 204
Location : Domestic Place
Quetta- Former rulers built properties in the richest areas of London, PM
کوئٹہ، ہمارے حکمرانوں نے لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں بنائیں جہاں برطانیہ کا وزیر اعظم بھی جائیداد نہیں خریدسکتا، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ریاست مدینہ کے سربراہ مہنگے محلات میں نہیں رہتے تھے
وزیر اعظم عمران خان نے شاہراہوں کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں منصوبوں کا آغاز کیا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر خوشی ہے، کامیابی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ اس کو عزت دیتا ہے جو اس کی مخلوق کیلئے کام کرتا ہے، لاہور میں ہسپتال بنانے پر لوگوں نے گنگا رام کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جب ترقی کرے گا جب نچلہ طبقہ اوپر آئے گا۔پختونخوا میں حکومت سنبھالی تو صوبے کو دہشتگردی کا سامنا تھا، مخالفین کہتےتھے کدھر ہے نیا پاکستان، کہاں ہے نیا خیبرپختونخوا ؟ سیاسی دوست نے مشورہ دیا پنجاب پر توجہ دیں، خیبرپختونخوا میں جیت کا چانس نہیں، 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے دو تہائی اکثریت ملی، خیبرپختونخوا میں انسانوں پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی بھی ہسپتال سے علاج کرایا جاسکتا ہے، جن صوبوں میں پی ٹی آئی حکومت ہے وہاں شہریوں کو صحت کارڈ دیں گے، بلوچستان میں بھی ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے، کسانوں کو کسان کارڈ کے تحت براہ راست سبسڈی دیں گے۔