Apr 28, 2021 03:47 pm
views : 209
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Government has decided to enact legislation to reduce the prices of medicines
کراچی،ادویات کی قیمتوں میں من مانے اضافے کو روکنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈاکٹرز کہتے ہیں قانون سازی سے عوام کو فائدہ ہوگا، شہری کہتے ہیں ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے بعد قیمتیں عوام نے نہیں حکومت نے ادا کرنی ہیں
حکومت پاکستان نے عوام کی سہولت کیلئے ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ قانون سازی کے بعد ڈاکٹرز ادویات تجویز کرنے کی بجائے فارمولے تجویز کریں گے۔
اس حوالے سے ایس ایم سروسز اینڈ سول سرجز کراچی ڈاکٹر سید فرحت عباس کا کہنا تھا کہ ویسے تو سب کو پتہ ہے کہ ڈاکٹرز کے پاس میڈیکل پہنچتے ہیں اور کمپنیوں کی ادویات تجویز کرنے کے عوض انہیں پیکجز دیئے جاتے ہیں جس میں بیرون ممالک کے دورے اور مختلف سہولتیں ہوتی ہیں چنانچہ قانون سازی پر عملدرآمد سے عوام کو یقینا فائدہ پہنچے گا۔
ویسے تو غریب مریض بیماری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی تجویز کردہ ادویات خریدنے پر مجبور ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر اعجاز احمدکا کہنا تھا کہ قانون سازی سے ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی آئے گی اور عوام کو فائدہ بھی ملے گا تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی پر فارماسسٹ کے ہونے کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر قانون سازی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ایک شہری عبدالرزاق گجر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ دینے کے بعد اس قانون سازی کی ضرورت نہیں پڑنی چاہئے، کے پی کے اور پنجاب بھر میں کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں، جس کے بعد ادویات کی قیمتیں عوام نے تو دینی نہیں ہیں لہٰذا اب حکومتوں اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں معاملات طے ہونے چاہئیں۔