Apr 28, 2021 04:10 pm
views : 208
Location : Domestic Place
Karachi- Football Night mathces during Ramadan
کراچی،لیاری کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے مہینے میں فٹبال کے نائٹ میچز اپنی آب وتاب سے جاری ہیں، ایونٹ آرگنائزرز نے فٹبال کو مزید فروغ دینے کیلئے حکومت سے معاونت کرنے کی اپیل کردی
رمضان المبارک میں جہاں اکثر وبیشر کرکٹ سے کھیلوں کے میدان سج جاتے ہیں وہیں دوسری طرف فٹبال کے نائٹ میچز بھی اپنی آب وتاب سے جاری ہیں۔چھوٹے بچے تراویح کے بعد باقاعدگی سے لیاری کے مختلف میدانوں میں نائٹ فٹبال میچز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
لیاری کے میدان روشنیوں سے سجے ہوئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ لیاری میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
اس حوالے سے حماد فٹبال اکیڈمی کے کوچ شیراز رحمانی کا کہنا تھا کہ
لیاری میں جہاں غیر نصابی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں وہیں کورونا کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر بھی عملدرآمد کرانے کی اشد ضرورت ہے۔
لیاری کی گلیوں میں میچز کا انعقاد کرانے والے ایونٹ آرگنائزرمحمد سمیر کا کہنا تھا کہ
ایونٹ آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ لیاری میں فٹبال کا بے حد جنون موجود ہے اسی لئے لیاری کو منی برازیل کہا جاتا ہے، لیاری کی گلی گلی میں ٹیلنٹ ابھرتا نظر آئے گا اعلیٰ حکام فٹبال کو کھیل تک محدود رکھیںاسے سیاست میں نہ گھسیٹیں۔