Apr 29, 2021 05:58 pm
views : 194
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 151 deaths by coronavirus, 5,480 new cases in 24 hours
کراچی، خطرناک کورونا وائرس آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا، تیسری لہر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو اکیاون افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہی روز میں پانچ ہزار چار سو اسی نئے کیسز سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار چار سو اسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 98 ہزار 818، سندھ میں 2 لاکھ 81 ہزار 385، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 16 ہزار 523، بلوچستان میں 22 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 296، اسلام آباد میں 74 ہزار 640 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 27 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 13 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 8 ہزار 193 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 263 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 151 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 327، سندھ میں 4 ہزار 629، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 238، اسلام آباد میں 677، بلوچستان میں 233، گلگت بلتستان میں 106 اور آزاد کشمیر میں 470 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔