Apr 29, 2021 06:00 pm
views : 201
Location : Domestic Place
Islamabad- Inquiry launched against Pakistani ambassador to Saudi Arabia: PM Imran
اسلام آباد، وزیر اعظم نے پاکستانیوں سے بدسلوکی پر سعودی سفارتخانے کے عملے کو واپس بلانے کا اعلان کردیا، عمران خان کہتے ہیں برآمدات کودرآمدات سےبہترکرنامعاشی ترقی کیلئےضروری ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ ماضی میں کسی نے برآمدات میں اضافے کیلئے کسی نے زور ہی نہیں دیا، ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا، ہم گزشتہ 30 سال میں 20 دفعہ آئی ایم ایف کے پاس جاچکے ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم سےکم رکھناضروری ہے، جب تک ملکی برامدات میں اضافہ نہیں ہوتا ہمیں ترسیلات زر سے ہمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پورا کرنا ہوگا، پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں اور تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی بہتری کے لئے بینکوں کا کردار قابل ستائش ہے،ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں، بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کیلئے اپنے عملے کو تربیت دینا ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے سفارت خانے ان پاکستانیوں کی اس طرح حوصلہ افزائی نہیں کرتی جو کہ ان کا حق ہے۔ میں سفارت خانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ان کا سب سے اہم فرض ان پاکستانیوں کا دھیان رکھنا ہے۔