Apr 29, 2021 06:05 pm
views : 234
Location : Domestic Place
Islamabad- 3 new appointments have been made in the federal cabinet
اسلام آباد، وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں عمل میں آگئیں، فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھالیا،عثمان ڈار امور نوجوانان کے معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود معاون خصوصی خزانہ و ریونیو تعینات
فرخ حبیب کی بطور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے عثمان ڈار کو دوبارہ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان تعینات کر دیا۔ ڈاکٹر وقار مسعود خان کو معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو تعینات کیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر فرخ حبیب کو وزیر مملکت تعینات کر دیا جس کے بعد وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا قلمدان دے دیا ہے۔ فرخ حبیب نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو دوبارہ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان تعینات کر دیا۔ ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کمیشن کے باعث عثمان ڈار کو اس سال بارہ فروری کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفاہی کر دیا گیا تھا۔ اب دوبارہ معاون خصوصی کے عہدے پر تعیناتی کی گئی ہے۔ عثمان ڈار کی تعیناتی اعزازی ہوگی اور اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر وقار مسعود خان کو معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو تعینات کر دیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر وقار مسعود خان معاون خصوصی برائے ریونیو تھے۔ ڈاکٹر وقار مسعود کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے 3 الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔