Apr 29, 2021 06:10 pm
views : 194
Location : Domestic Place
Islamabad- TLP appealed to the government against the ban
اسلام آباد، کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے پابندی کے خلاف حکومت سے نظرثانی کی درخواست کردی، ٹی ایل پی کا موقف ہے کہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے
کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔
درخواست میں کہا گیاہےکہ تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔
کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون اور پنجاب حکومت کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور اجلاس میں درخواست پر غور کیا جائے گا۔
کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کی تجویز صرف پنجاب حکومت، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے دی گئی تھی۔
خیال رہےکہ ملک میں حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔