Apr 30, 2021 03:44 pm
views : 198
Location : Domestic Place
Islamabad- Petroleum products are likely to become more expensive by Rs 10.64 per liter from May 1
اسلام
آباد، یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات دس روپے چونسٹھ پیسے فی لٹر تک مہنگی
ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری ارسال کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری نافذ
العمل ہوگا
آئل اینڈ
گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اضافے کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔جس کے بعد یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات دس
روپے چونسٹھ پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا کی جانب سے
بھجوائی گئی سمری منظور ہونے کی صورت میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 75
پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ مٹی کا
تیل 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل 10 روپے 64 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا
امکان ہے۔
مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا
ہے۔ پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے
فی لیٹر ہے، حکومتی فیصلے سے عوام شدید نالاں ہیں۔
وزیراعظم کی منظوری
کے بعد وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ نئی قیمتوں
کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔