Apr 30, 2021 03:46 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Karachi- Unofficial results: Qadir Khan Mandokhel of PPP wins NA-249 by-election
کراچی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا،قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے
کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 ضمنی الیکشن کے 276 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگیا۔
این اے 249 ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ نذیر احمد 11 ہزار 125 ووٹ لے کر تیسرے ، پاک سر زمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال 9 ہزار 227 ووٹ لے کر چوتھے، پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار 8 ہزار 922 ووٹ لے کرپانچویں جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار 7511 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔
الیکشن کمیشن کے تعینات ڈی آر او ندیم حیدر نے نتائج کا علان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن پر امن رہا، قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم رہے، ووٹ ڈالنے کی شرح 21.64 رہی۔
کامیابی حاصل کرنے والی جماعت کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی گنتی کے دوران مسلم لیگ ن سے آگے رہی، مسلم لیگ ن کا نتائج سے قبل جیت کا اعلان کرنا حیران کن ہے۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نتائج کو متنازع قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کم ٹرن آوٹ ہونے کے باوجود نتائج میں تاخیر ہونا شقوق و شبہات پیدا کرتا ہے۔ پاک سر زمین پارٹی، ٹی ایل پی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے بھی نتائج پر سوال اٹھائے گئے ہیں۔