May 01, 2021 05:15 pm
views : 212
Location : Different Places
Lahore- Shahbaz Sharif demands recount in NA-249
شہباز شریف کا این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ 5 فیصد سے کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم
نواز کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیت
اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی
چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حلقہ 249 میں جیت کا مارجن چند سو ووٹ
کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، اور 5 فیصد کم فرق پر
دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے
کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی کے حلقہ این اے 249 بلدیہ میں
دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کردیا۔
شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ
چیف الیکشن کمشنر این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائیں، یہ ہمارا آئینی حق
ہے، سیکشن 95 (5) کا تقاضاہے کہ کل ڈالے جانے والے ووٹوں کا مارجن پانچ
فیصد سے کم ہو، تو دوبارہ گنتی کرائی جائے۔