May 01, 2021 05:26 pm
views : 216
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan COVID: 825,519 Cases and 17,957 Deaths,146 more succumb to coronavirus in Pakistan
ملک میں کورونا وبا نے مزید 146 افراد کی جانیں لے لیں، 4696 نئے کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا کی قاتل وبا نے مزید 146 افراد کی جان لے لی ہے جب کہ 4 ہزار 696 کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 48740 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز ملک میں مزید 4696 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 519 ہو گئی ہے۔
کورونا کی حالیہ لہر میں پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں اس وبا کے ظاہر ہونے سے اب تک کورونا کے 3 لاکھ 3 ہزار 182 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 83 ہزار 560، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 18 ہزار 413، بلوچستان 22 ہزار 369، اسلام آباد میں 75 ہزار 498، آزاد کشمیر 17 ہزار 187 اور گلگت بلتستان میں کوویڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 310 ہے۔
گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 5544 مریضوں سے اس وبا کو شکست دے دی ہے، اس طرح اس اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 17 ہزار 9 ہوگئی ہے۔
کورونا نے ملک میں مزید 146 مصدقہ مریضوں کی جان لے ہے، جس کے ملک میں اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی مصدقہ تعداد 17 ہزار 957 ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے افریقی، برازیلی ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں افریقی، برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔