May 02, 2021 04:29 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Karachi- Deaths from Covid-19 cross 18,000 mark in Pakistan
کراچی،
کورونا کے وار میں تیزی آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو
تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار چار سو چودہ نئے
مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل
کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق
ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی
ہے، اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار
933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت
تشویش ناک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 84 ہزار738، خیبر
پختونخوا میں ایک لاکھ 19 ہزار277، پنجاب میں 3 لاکھ 4 ہزار889، اسلام آباد
میں 75 ہزار 892 کیسز ہیں۔ بلوچستان میں 22ہزار528 مریض ہیں، آزاد کشمیر
میں 17 ہزار 297 افراد متاثر ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5
ہزار 312 ہو گئی ہے۔
کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 193
افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 22
ہزار 202 ہو گئی۔