May 02, 2021 04:31 pm
views : 231
Location : Domestic Place
Islamabad- Shehbaz Sharif rejects suggestion to use electronic voting machine
اسلام آباد، انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز سامنے آگئی، قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تجویز کو مسترد کردیا
حکومت نے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی تجویز پیش کردی۔الیکشن ترمیمی بل میں قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی جانب سے 49 ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اپنی تجویز میں کہنا ہے کہ اگر منتخب امیدوار پہلے اجلاس کے 60 روز کے اندر حلف نہیں اٹھاتا تو اس کی نشست خالی کر دی جائے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔کمیٹی کی جانب سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے اور سینیٹ الیکشن کی پولنگ اوپن بیلٹ کے ذریعے کی جائے۔
دوسری طرف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کر دی۔
شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام تمام دنیا نے مسترد کیا، الیکشن کمیشن بھی اسے ناقابل عمل قرار دے چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشاء اور اعتماد سے ہوتا ہے، انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت، عوام کی رائے کی روشنی اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں۔