May 02, 2021 04:36 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Lahore- Coronavirus positivity ratio drops to 18pc in Lahore: Dr Yasmin
لاہور، چینی کورونا ویکسین برطانوی وائرس قسم کے وائرس سے بچاؤ کیلئے بھی موثر ہے، وزیر صحت پنجاب کہتی ہیں ویکسین کی تین کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہوچکا ہے وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ شہر کے تیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے موثررہا ہے۔لاہور انتظامیہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے میں مبارکباد کی مستحق ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں ساؤتھ افریقہ کا وائرس پایا گیا ہے، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام موثر ہیں، موجودہ کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے، چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچاؤ کیلیے مؤثر ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 8 فیصدسےزائد مثبت کیسزوالےشہروں میں تمام ایس او پیزپرعمل ہوگا، افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنےکا بہت بڑافائدہ ہواہے، صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، رمضان بازارسمیت مارکیٹس صبح 9 سے شام 6 بجےتک کھلے ہیں، ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں 758 اور نجی اسپتالوں میں 391 مریض ہیں، آج 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، گوجرانوالہ میں100 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں اور آج مزید 5 وینٹی لیٹرز بھیج رہے ہیں، ملتان اور گجرات میں 88 فیصد اور سرگودھا میں80 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، نجی اسپتال بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں، نجی اسپتالوں سے3 سو بیڈز بھی فری کورونا مریضوں کیلئے مل گئے ہیں۔