May 02, 2021 04:45 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Robbers loot Hira Mani outside her house
کراچی، معروف اداکارہ لٹ گئیں، حرا مانی کی کسی نے نہ مانی،اداکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر واقعے کی تصدیق کردی
پاکستان کی معروف اداکارہ حرامانی کو کراچی کے پوش علاقے میں واقع ان کے گھر کے باہر سے ہی لٹیروں نے لوٹ لیا۔ اداکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر واقعے کی تصدیق کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کی گاڑی اُن کے گھر باہر آکر رُکتی ہے جس میں سے سب سے پہلے اُن کا بڑا بیٹا باہر آتا ہے اور گھر کی گھنٹی بجاتا ہے۔
اس کے بعد جیسے ہی حرا مانی کا چھوٹا بیٹا گاڑی سے باہر آتا ہے تو دو موٹرسائیکلوں پر دو ڈاکو آتے ہیں اور گن پوائنٹ پر کار میں موجود اداکارہ حرا مانی کو لوٹ لیتے ہیں حرا مانی کا موبائل فون اور سونے کی چین ڈاکو لوٹ کر باآسانی فرار ہو ئے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اُن کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے۔