Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 02, 2021 04:46 pm views : 242

Location : different Areas

Karachi- Traditional increase in the purchase of hats and perfumes during Ramadan
  • Urdu

کراچی، رمضان المبارک میں ٹوپیوں، تسبیوں اور عطر کی خریداری میں روایتی اضافہ ہوگیا، ذاتی استعمال کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب کو تحفے میں دینے کیلئے بھی خوشنما پیکنگ میں دستیاب عطر کی خریداری بڑھ گئی

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ ماہ رمضان مکمل اہتمام سے گزارے اسی لئے کراچی میں بھی نماز اور تراویوں کیلئے ٹوپیوں، جائے نماز اور تسبیوں کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مسواک اور عطر کا بھی ماہ رمضان میں استعمال بڑھ گیا ہے۔
رمضان کے بابرکت مہینے میں جہاں لوگ عبادات میں مصروف ہوتے ہیں وہیں اس ماہ مقدس میں میں ٹوپی، تسبیح، جائے نماز اور عطر کے استعمال میں بھی اضافہ کردیتے ہیں۔ ماہ رمضان میں مسلما ن روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ عبادات کا بھی خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور ان عبادات کیلئے تیاری بھی کچھ خاص ہی ہوتی ہے۔
ایک دکاندار کا کہنا تھاکہ
لباس کو معطر رکھنے کے علاوہ مساجد کو بھی مہکانے کیلئے عطر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یوں تو بازار میں ہر طرح کے ملکی اور غیر ملکی پرفیومز دستیاب ہیں لیکن پاکیزگی کے پیش نظر رمضان المبارک میں عوام کی بڑی تعداد عطر کے استعمال کو ہی ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث اس کاروبار سے منسلک افراد کے روزگار میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
ایک اور دکاندار کا کہنا تھا کہ
ذاتی استعمال کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب کو تحفے میں دینے کیلئے بھی خوشنما پیکنگ میں دستیاب عطر کی خریداری کی جاتی ہے۔ ماہ رمضان میں مسلمان نماز کے احترام میں صاف سترے لباس پہنے کے ساتھ خوشبوں کا بھی استعمال پسند کرتے ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ماھ رمضان میں ان کی اشیاء کی سب سے زیادہ خریداری ہوتی ہے اور اس مہینے کی برکت سے ان کی روزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ملک بھر کے مسلمان رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے میں مصروف ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اسلامی اصولوں کے مطابق ماہ صیام کو گزاریں۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved