May 03, 2021 01:26 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,213 coronavirus cases, 79 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اناسی زندگیاں اجاڑ دیں، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار سے تجاوز کرگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 842 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ شفا پانے والون کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا کی تیسری لہر سے تباہی جاری ہے، مہلک وائرس مزید 79 جانیں نگل گیا۔ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار213 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 تک جا پہنچی، ایکٹو کیسزکی تعداد 87 ہزار953 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق 5 ہزار377 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 929 ہے، سندھ 2 لاکھ 85 ہزار 626، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 64 اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 22 ہزار 620 ہے۔