May 04, 2021 02:12 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 161 Pakistanis, infects 3,377 in one day
کراچی، کورونا وائرس کی لہر مزید ایک سو اکسٹھ زندگیاں لے ڈوبی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین ہزار تین سو ستتر نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 377 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ میں 2 لاکھ 86 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار 590، بلوچستان میں 22 ہزار 664، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330، اسلام آباد میں 76 ہزار 492 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 397 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار 682 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 33 ہزار 62 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 161 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 310 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 683، سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423، اسلام آباد میں 693، بلوچستان میں 239، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 487 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔