May 04, 2021 03:21 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- 21 Ramadan, Yom-e-Ali Juloos
کراچی سے یومِ علی کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا، یوم علی کے سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات، راستوں پر کنٹینرز لگاکر دکانیں سیل کی گئیں
حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کی شہادت کے موقع پر کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا۔جس کے بعد جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا۔
کراچی میں یوم علی کی مرکزی مجلس نشترپارک میں منعقد ہوئی، جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا اور فضائلِ حضرت علی بیان کیئے۔
مجلس کے بعد یومِ علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستوں، نمائش چورنگی، سی بریز پلازہ، صدر، ریگل چوک، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہوا، کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پزیر ہوا۔
یوم علی کے سلسلے میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی۔جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا گیا۔
جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانیں اور مارکیٹیں کو بھی سیل کیا گیا ۔جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ماہر نشانے باز بھی اونچی عمارتوں پر تعینات رہے۔جلوس میں آنے والے افراد کو تلاشی کے بعد شرکت کی اجازت دی گئی۔
جلوس میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے درآمد کے لیے جلوس انتظامیہ کی جانب سے بار بار اعلان کیا جاتا رہا۔ بغیر ماسک پہنے افراد کو جلوس میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔