May 04, 2021 03:38 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Lahore- PCB has formulated a policy for players on childbirth
لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بچے کی پیدائش پر کھلاڑیوں کیلئے پالیسی تیار کرلی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں کھلاڑیوں کا خیال رکھنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بچے کی پیدائش پر کھلاڑیوں کیلئے پالیسی وضح کردی ہے۔پی سی بی کی جانب سے بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس پالیسی کا اطلاق مرد و خواتین دونوں کھلاڑیوں پر ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق خواتین کرکٹرز بچے کی پیدائش تک نان پلئینگ رول اختیار کر سکیں گی، خواتین کھلاڑی تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی اور کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی حقدار ہوں گی۔
پی سی بی کی پالیسی کے مطابق خاتون کرکٹر قومی ڈیوٹی پر بچے کی دیکھ بھال کے لیے من پسند فرد کو ساتھ رکھ سکیں گی اور مرد کرکٹرز والد بننے پر تنخواہ کے ساتھ تیس دن کی چھٹی لے سکیں گے۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے، خواتین کرکٹرز کے لیے یہ پالیسی بہت ضروری ہے۔
وسیم خان نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت زیادہ خواتین کھیل کی طرف آئیں گی۔