May 05, 2021 01:40 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,113 coronavirus cases, 119 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری لہر کا قہر جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران مزید ایک سو انیس افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہی روز میں چار ہزار ایک سو تیرہ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار ایک سو تیرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں تین لاکھ دس ہزار چھ سو سولہ، سندھ میں دو لاکھ ستاسی ہزار چھ سو تینتالیس، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ اکیس ہزار ننانوے، بلوچستان میں بائیس ہزار سات سو چہتر، گلگت بلتستان میں پانچ ہزار تین سو اکتالیس، اسلام آباد میں چھہتر ہزار چھ سو چھیانوے جبکہ آزاد کشمیر میں سترہ ہزار چار سو پینسٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار 519 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 838 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 38 ہزار 727 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 211 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ایک سو انیس افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ ہزار چار سو انتیس ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 741، سندھ میں 4 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 466، اسلام آباد میں 698، بلوچستان میں 239، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 491 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔