May 05, 2021 02:01 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Government's approach to stopping the spread of Corona is unreasonable,CM Sindh
کراچی، وفاقی حکومت کا کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے طریقہ کار سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کہتے ہیں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا ضروری ہے
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا وفاقی حکومت کا طریقہ بالکل عقل سےباہر ہے۔
دارالخلافہ اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پورے ملک میں کورونا کی صورتحال سنگین ہے، کم از کم دو ہفتے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہیے، ہم نے پہلے بھی بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے این سی سی کی میٹنگ میں کہا تھا کہ ہمیں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کردینی چاہیے، پوری دنیا نے فلائٹس بند کردیں، اگر ہمارے ملک سے لوگ چلے جائیں تو 14 دن قرنطینہ کرنا پڑتا ہے، جب میں کراچی سے اسلام آباد آیا تو جہاز پورا بھرا ہوا تھا، میں نے تو سنا تھا کہ فلائٹس 20 فیصد کررہے ہیں۔