May 06, 2021 02:12 pm
views : 219
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 4,198 coronavirus cases, 108 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر سے مزید ایک سو آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار ایک سو اٹھانوے نئے کیسز ریکارڈ کرلئے گئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار ایک سو اٹھانوے نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 12 ہزار 522، سندھ میں 2 لاکھ 88 ہزار 680، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 728، بلوچستان میں 22 ہزار 900، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 355، اسلام آباد میں 77 ہزار 65 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 583 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ 56 ہزار 986 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 467 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 43 ہزار 124 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 108 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 809، سندھ میں 4 ہزار 691، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 497، اسلام آباد میں 699، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 494 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔