May 06, 2021 02:14 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Lahore- Our justice system cannot catch the powerful, Imran Khan
لاہور، پاکستان کو ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس نے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ہمارا انصاف کا نظام طاقتور کو نہیں پکڑ سکتا
صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب پیری اربن ہاؤسنگ منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا کی وبا سے لوگ پریشان ہیں، ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں کورونا کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر مر رہے ہیں، ہم کورونا کی تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں، کورونا کے پہلے دو فیز میں اللہ نے بڑاکرم کیا، کورونا کے حوالے سے اگلے2 ہفتے ہمارے لئے بہت اہم ہیں، ہم نے کورونا کیسز کی شرح کو نیچے لے کر آنا ہے، سب کو تاکید کروں گا سب ماسک پہنیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک چھوٹی سی ایلیٹ کلاس نے اپنے قبضے میں لیا ہوا ہے، جیل میں صرف غریب لوگ جاتے ہیں جن کے پاس وکیل کیلئے پیسے نہیں، جب کہ ہمارا انصاف کا نظام طاقتور ڈاکو کو نہیں پکڑ سکتا، طاقتورکرپشن کا حساب کتاب دینےکوتیارنہیں، پی ڈی ایم یونین این آراو مانگنے لگی ہوئی ہے، ہم نے طاقتورکوقانون کے نیچےلاناہے۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی میں عام آدمی کی رہائش کے حوالے سے نہیں سوچا گیا، آدھا کراچی کچی آبادیوں پر مشتمل ہے جہاں غریب لوگ رہائش پذیر ہیں، پاکستان میں صرف صفراشاریہ دو فیصدلوگوں کوگھروں کیلئےقرضہ دیاجاتاہے، زراعت میں ابھی ہم نئی تکینکس نہیں لائے۔