May 06, 2021 04:36 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Islamabad- We have finally made it @amazon will be adding Pakistan its Sellers’ List within a few days.Abdul Razak Dawood
اسلام
آباد، ایمیزون میں شمولیت ہمارے کاروباری افراد کے لئے ایک بہترین موقع
ہے، مشیر تجارت کہتے ہیں ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو سیلر لسٹ میں
شامل کرے گا
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ایمیزون کچھ ہی دنوں میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرے گا۔
مشیر
تجارت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم پچھلے سال سے ایمیزون کے ساتھ منسلک ہیں
اور اب یہ ہو رہا ہے، ایمیزون فروخت کنندگان میں شمولیت ہمارے نوجوانوں ،
ایس ایم ایز اور خواتین کاروباری افراد کے لئے ایک بہترین موقع ہے۔
وزیراعظم
عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی بیان میں
کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو کام پچھلے دس سال سے نا ہوسکا وہ بالآخر
موجودہ حکومت نے کر دکھایا، ایمیزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ میں شامل کردیا
ہے، اس سے پاکستان عالمی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔اس سے اربوں کی سرمایہ
کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
خیال رہے کہ دنیا کا سب سے بڑی
آن لائن شاپنگ بازار امیزون اب تک پاکستان سے کسی شخص کو بطور سیلر رجسٹر
نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی شہری دیگر ممالک سے امیزون کے اکاؤنٹس
کھلواکر اس پر کام کرتے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپے کماتے ہیں۔