May 06, 2021 04:38 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Quetta- 2 talented students of Balochistan University have succeeded in making human robots
کوئٹہ،بلوچستان یونیورسٹی کے دوہونہار طالبعلم انسانی روبوٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے،طالبعلموں نے شکوہ کیا کہ یہ پروجیکٹ ہم نے اپنی مدد آپ کےتحت مکمل کیاحکومتی سرپرستی مل جائے تو مزید بہتر کام کرسکتے ہیں
جامعہ بلوچستان کے دو طالبعلموں عزیز شاہوانی اورمختیار رودینی کی محنت رنگ لے آئی۔ دونوں طالبعلموں نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں اپنی مدد آپ کے تحت روبوٹ بنانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
روبوٹ کی خاصیت میں شامل ہے کہ وہ حرکت کرکے آنکھیں ہلاسکتا ہے، منہ ہلا سکتا ہے اور چل پھر سکتا ہے، چلتے ہوئے دائیں بائیں بھی دیکھ سکتا ہے۔ روبورٹ کی آنکھوں میں کیمرے نصب کرکے اسے کسی ادارے میں سیکیورٹی پرپز کے تحت نافذ بھی کیا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف بلوچستان کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ضلع سہراب سے تعلق رکھنے والے سہراب احمد کا کہنا تھا کہ
فائنل ایئر میں ریسرچ اور پروجیکٹ کورس کا حصہ ہوتا ہے دونوں طالبعلموں نے طے کیا کہ وہ پروجیکٹ بنائیں گے اور ایسا پروجیکٹ جو بلوچستان کی تاریخ میں آج تک ایسا کبھی نہ بنا ہو چنانچہ اس خیال کو ذہن میں رکھتے ہوں اساتذہ کرام کے صلح ومشورے کے ساتھ انسانی روبوٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
طالبعلموں نے پروجیکٹ کو سراہے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہےاور ہم موٹی ویٹ ہورہے ہیں آگے جاکر اس سے بہترین بنانے کی کوشش کریں گے۔
بلوچستان یونیورسٹی میں فزکس ڈیپارمنٹ میں ایم ایس سی کے طالبعلم ضلع قلات سے تعلق رکھنے والے عزیز احمد شاہوانی کا کہنا تھا کہ
ہونہارطالبعلموں نے شکوہ کیا کہ ہمیں بیرون ممالک جس طرح اپنے طلباء کی سرپرستی کرتے ہیں ہمیں حاصل نہیں اگر ہمیں حکومتی سرپرستی میسر آجائے تو ہم اس سے بہتر کام کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔