Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 06, 2021 04:40 pm views : 217

Location : Domestic Place

Islamabad- illegal smuggling of Indian pangolins must be stopped, WWF
  • Urdu

اسلام آباد،انڈین پینگولین کی نسل تیزی سے معدومی کی طرف گامزن ہے ،انڈین پینگولین کی غیر قانونی اسملنگ  کی روکتھام ضروری ہے، سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں جانوروں اور چرند پرند کا تحفظ حکومتی ترجیحات ہیں

انڈین پینگولین کی نسل تیزی سے معدومی کی طرف گامزن ہے جس کی ایک بڑی وجہ انڈین پینگولین کی غیر قانونی اسملنگ  بھی ہے۔
اسلام آباد میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے زیراہتمام وائلڈ لائف کےتحفظ اور غیر قانونی اسملنگ کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء سینیٹر فیصل جاوید مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء میں ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ڈائریکٹر رب نواز اور پروفیسر طارق محمود بھی تقریب میں شامل تھے۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ میڈیا کے توسط سے پاکستان کی وائلڈ لائف کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ اس قسم کی میڈیا بریفنگ ہونی چاہئے۔ ہمیں وائلڈ لائف کو بچانا ہے، وزیر اعظم کا ویژن بھی یہی ہے۔ آگاہی دے کر پاکستان کا عالمی دنیا میں امیج بہتر کیا جاسکتا ہے۔ جانوروں اور چرند پرند کا تحفظ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان رب نواز کا کہنا تھا کہ انڈین پینگولین کی پاکستان میں تعداد بہت کم ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف ،حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر پینگولین کی نسل کو معدومی سے بچانے کیلئے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے حوالے سے جدوجہد کرنی ہوگی۔
پروفیسر طارق محمود  کا کہنا تھا کہ انڈین پینگولین کی دنیا بھر میں آٹھ اقسام ہے تاہم پاکستان میں ایک قسم پائی جاتی ہے۔پینگولین کے جسم پر اسکیل ہوتے ہیں جس سے ادویات تیار کی جاتی ہے اور پینگولین کے اسکیلز کی عالمی منڈیوں میں بہت ڈیمانڈ ہے جس کی وجہ سے اسے غیر قانونی طور پر اسمگل کیا جاتا ہے۔ اسے روکنے کی اشد ضرورت ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved