May 06, 2021 04:43 pm
views : 217
Location : Domestic Place
Lahore- NA 249, All parties boycotted the recount without PPP
لاہور،
حلقہ ٹوفورٹی نائن کی دوبارہ گنتی کا سوائے پیپلز پارٹی کے تمام جماعتوں
نے بائیکاٹ کردیا، سعد رفیق کہتے ہیں چاہتے ہیں این اے ٹوفورٹی نائن کی
گنتی میں انصاف کے تقاضے پورے ہوں، سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ این این ٹوفورٹی نائن میں دوبارہ گنتی ہو لیکن انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
لاہور
میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے
کہاکہ ہم چاہتے ہیں دوبارہ گنتی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے، ہم الیکشن
کمیشن سے ریکارڈ نہیں مانگ رہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہم کہہ رہے ہیں
کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے دیں، بیگ تو کھولے گئے ہیں لیکن اس کے ریکارڈ کا
جائزہ نہیں لینے دے رہے ۔
خیال رہے کہ کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این
اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع
ہو نے جا رہی تھی اور تمام جماعتوں کے امیدوار ڈی آر او آفس میں موجود
تھے کہ ووٹوں کے بیگز پر سیل نہ ہونے کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا
دیگر تمام جماعتوں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کر دیا۔سیاسی
جماعتوں کے بائیکاٹ کیئے جانے کے باعث ڈی آر او دفتر اور اس کے باہر کافی
شور شرابہ ہوا ہے۔
دوبارہ گنتی کا بائیکاٹ کرنے والوں کے 2 ابتدائی
اعتراضات سامنے آئے ہیں، پہلا اعتراض یہ ہے کہ پولنگ بیگ پر سیل نہیں ہے،
دوسرا اعتراض ہے کہ فارم 46 مہیا نہیں کیا گیا۔اس ضمن میں بائیکاٹ کرنے
والے مسلم لیگ نون، ایم کیو ایم پاکستان، پی ایس پی، پاسبان اور آزاد
امیدواروں نے تحریری درخواست آر او کے پاس جمع کروا دی۔