May 07, 2021 01:13 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 140 deaths by coronavirus, 4,298 new cases in 24 hours
کراچی، بے رحم کورونا وائرس نے مزید ایک سو چالیس افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار ہزار دو سو اٹھانوے نئے مریض سامنے آگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 14 ہزار 517، سندھ میں 2 لاکھ 89 ہزار 646، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 22 ہزار 520، بلوچستان میں 23 ہزار 16، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358، اسلام آباد میں 77 ہزار 414 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ ایک ہزار 832 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 846 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 140 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 891، سندھ میں 4 ہزار 698، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 537، اسلام آباد میں 702، بلوچستان میں 243، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 499 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔