May 07, 2021 01:13 pm
views : 218
Location : Domestic Place
Islamabad- Opposition needs to review its conduct: Fawad Ch
اسلام آباد، پہلی بار ایسا ہوا کہ وزیراعظم اشرافیہ کے بجائے مزدوروں کیساتھ ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں طاقتور طبقے کو احساس دلانا ہوگا کہ کمزور طبقہ ان کی ذمہ داری ہے
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سفرا کو بیرون ملک لیبر طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں سے رابطے کا کہا، اس پر شہباز شریف کہہ رہے ہیں لیبر کی بات نہیں کرنی چاہیے، پہلی بار ایسا ہوا کہ وزیراعظم اشرافیہ کے بجائے مزدوروں کے ساتھ ہیں، اپوزیشن اس پر راضی نہیں انہیں اپنے رویے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زیادتی کی شکار خاتون مدد کیلئے سفارتخانے پہنچی، سفارتخانے میں موجود ایک شخص نے خاتون کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا، خاتون ڈر کر اسی گھر واپس آگئی جہاں اس سے زیادتی ہوتی تھی، کیا ایسے سفارتخانوں کیخلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیئے، سفارتخانے کے عملے کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، ایسے واقعات پر وزیراعظم نہیں بولیں گے تو کون بولے گا ؟۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ طاقتور طبقے کو احساس دلانا ہوگا کہ کمزور طبقہ ان کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم نے تارکین وطن کے حقوق سے متعلق بات کی، تارکین وطن کی ترسیلات کا معیشت میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، این اے 249 کراچی میں ہر ووٹ ٹمپرڈ ہوا، این اے 249 دوبارہ گنتی نہیں ری پولنگ کا معاملہ ہے۔