May 07, 2021 01:38 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Lahore- Eid Preparations, Public throng Market
لاہور،عید کی آمد آمد ہے، عید کی تیاریاں بھی اپنے عروج پر پہنچ گئیں، دکاندار پھر بھی مایوسی کا شکار دکھائی دیتے ہیں
ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی عید کی خریداری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں تاہم کورونا کی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔
جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے ویسے ویسے عوام کا جم غفیر بازاروں اور مارکیٹوں کا رخ کررہا ہے۔ عوام از خود بھی اور مارکیٹ انجمنیں بھی ایس او پیز کی پاسداری کو یقینی بنارہی ہیں۔
ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار بند ہوگیا، کاروبار شام کو ہی ہوتا ہے، ہم نے حکومت سے افطاری کے بعد سحری تک کا ٹائم مانگا تھا لیکن اس پر غور نہیں کیا گیا، رمضان اور گرمی میں روزہ لگنے کی وجہ سے گاہک نہیں آتے۔
دکانداروں کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے بہت مایوسی ہورہی، کورونا کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔ مزدور طبقہ پس کے رہ گیا ہے۔
ایک اور دکاندار محمد افتخار انجم نے کہا کہ گرمی اور روزے کی وجہ سے کسٹمر باہر نہیں نکلتا، کسٹمر نکلنے کا وقت ہوتا ہے تو دکانیں بند کرنے کا وقت ہوجاتا ہے۔ دیہاڑی دار طبقے کا کیسے گزر بسر ہوسکتا ہے۔ کرائے دار کیا کریں گے حکومت کو سوچنا چاہئے۔ ریاست مدینہ کہنے سے نہیں عمل کرنے سے بنتی ہے۔