Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

May 07, 2021 03:50 pm views : 227

Location : Rangoonwala Hall

Karachi, 19-day calligraphy exhibition under VM Art Gallery at Rangoonwala Hall
  • Urdu

کراچی، اپنے رب سےمحبت و عقیدت کا منفرد اظہارخطاطی ایک فن ہی نہیں سعادت بھی ہے ،فن خطاطی ایک فن تحریر ہے جو دنیا کے ہر گوشے اور ہر زبان میں پایا جاتا ہے۔ ہر مصور اپنے فن خطاطی کی مختلف اصطلاحوں کا مختصر مگر جامع تعارف پیش کرتا ہے

جن لوگوں میں ابتداء ہی سے باریک بینی، نفاست، نازکی اورذہانت  پائی جاتی ہے ان میں خوش نویس بننے کی صلاحیت دوسروں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد عام طور پر زیادہ حساس بھی ہوتے ہیں اور خوبصورتی کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔
ویسے تو مصور کا کام اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہوتا ہے تاہم پاکستانی اور اسلامک کیلی گرافی کے حسین امتزاج سے مرتب کئے جانے والے خوبصورت فن پاوں کی نمائش میں مصور محمد کاشف خان کے فن پاروں کودیکھنےوالوں نے خوب پذیرائی بخشی۔
وی ایم آرٹ گیلری کی جانب سے کراچی کے رنگون والا ہال میں خطاطی کی انیس روزہ نمائش جاری ہے۔ اسلامی فن خطاطی اور خوش نویسی پرمبنی نمائش ہوئی تو ماہر خطاطوں کے شاہکاردیکھ کرشرکا بھی عقیدت کی تصویر بنے رہے۔کیلیگرافی کی نمائش میں رکھے گئے خوبصورت فن پارے شرکا کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔
منتظمین کے مطابق کیلیگرافی نمائش کا مقصد لوگوں میں اس ہنر کو سامنے لانا ہے کیونکہ بہت کم لوگ خطاطی کے آرٹ کے بارے میں جانتے ہیں حالانکہ یہ بہت قدیم آرٹ ہے بہت سی جگہوں پر اب اس آرٹ کی تربیت دی جارہی ہے اور بہت سے لوگ اب تک اس آرٹ میں مہارت دکھاچکے ہیں۔ بہت سے ممالک میں خطاطی مضمون کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔
اس موقع پر معروف آرٹسٹ محمد کاشف خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو خطاطی کے آرٹ میں آگے آنا چاہئے کیونکہ اس آرٹ سے ذہنی اور قلبی سکون ملتا ہے۔
معروف آرٹسٹ رخسانہ محمود کا کہنا تھا کہ یہ خطاطی آرٹ بہت قدیم ہے، اس خطاطی سے قرآن مجید لکھا گیا ہے۔
وی ایم آرٹ گیلری کے تحت کراچی کے رنگون والا ہال میں منعقدہ فن پاروں کی نمائش 22 مئی تک جاری رہے گی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved