May 07, 2021 03:54 pm
views : 230
Location : Domestic Place
Karachi- Hundreds of children sitting in Itikaf continue to offer special prayers to Allah
کراچی،اعتکاف میں بیٹھے سینکڑوں فرزاندان توحید کا بخشش کیلئے اللہ کے حضور خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے
ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی لوگ اعتکاف میں بیٹھے ہیں،ماہ رمضان المبارک کے تیسرے اور آخری عشرے جسے نجات کا عشرہ بھی کہا جاتا ہے لوگ نوافل ادا کرتے ہیں اور تلاوت کلام پاک کرکے دعائیں مانگتے ہیں۔معتفکین اللہ کریم کے حضور سربسجود ہیں۔
اعتکاف میں بیٹھے ایک نوجوان محمد اویس کا کہنا تھا کہ میں جوان ہوں میں اپنی اصلاح کیلئے بیٹھا ہوں، یہاں پر اس لئے بیٹھا ہوں کہ میں تھوڑا دنیاوی کاموں سے دور ہوجاؤں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہم بیماری سے دور رہ سکتے ہیں۔اعتکاف میں بیٹھ کر موبائل کا استعمال بہت ہی غلط بات ہے، میں یہ امید لے کر آیا ہوں آخری عشرہ ہے مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو جہنم سے نجات مل جائے۔
اعتکاف میں بیٹھے لوگ نجات کے عشرے میں اپنی بخشش کی دعائیں مانگتے ہیں اور اللہ کریم کا قرب حاصل کرتے ہیں۔
اعتکاف میں بیٹھے ایک اور بزرگ حاجی نور محمد کا کہنا تھا کہ میں اللہ کو راضی کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھا ہوں، نوافل پڑھ رہا ہوں، قرآن شریف کی تلاوت کررہا ہوں، میں مسجد میں موبائل فون کے استعمال کے خلاف ہوں، حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندی ٹھیک کررہی ہے۔