May 08, 2021 06:19 pm
views : 222
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan "seriously concerned" over seizure of uranium in India, FO
اسلام آباد، پاکستان نے بھارت میں اسمگلروں سے تابکار یورینیم برآمدگی پر تشویش کا اظہار کردیا، مہاراشٹرا پولیس نے چند روز قبل اسٹنگ آپریشن میں جگر پانڈیا اور ابوطاہر نامی دو اسمگلروں کو گرفتار کیا تھا
دفترخارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت میں سات کلوگرام قدرتی یورینیم (ایٹم بم میں استعمال ہونے والے مواد) کے ایک غیر مجاز شخص سے قبضے میں لیے جانے پر کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔
پاکستان کو بھارت میں 7 کلوگرام قدرتی یورینیم قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ ایٹمی مواد کی حفاظت تمام ممالک کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ایٹمی مواد بھارت میں ایک عام شخص سے ملنا عجیب بات ہے۔ بھارتی حکام معاملے کی جامع تحقیقات کروائیں۔
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بڑی مقدار میں حساس ایٹمی مواد ریاست کے کنٹرول سے باہر کیسے نکلا؟ بھارت اس کی شفاف تحقیقات کرائے اور بھارتی حکام ان وجوہ کی بھی نشاندہی کریں جن کے باعث قدرتی یورینیم چوری ہوا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مہاراشٹر میں پولیس نے دو افراد کو 7 کلوگرام (15.4 پاؤنڈ) قدرتی یورینیم غیر قانونی طور پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔
بعد ازاں تابکار یورینیم کی تصدیق ہوجانے کے بعد دونوں افراد کے خلاف ممبئی میں مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے جبکہ فی الحال اس یورینیم کی چوری سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔